Friday, March 24, 2023

نماز تہجد کی فضیلت دعوت اسلامی - تہجد کی نماز کا طریقہ - تہجد کی نماز کی رکعتیں - فضیلت نماز شب Hadees Nemaz Tahajudd

نماز تہجد کی فضیلت دعوت اسلامی

آج ہم نمازِ تہجد کا طریقہ اس کی فضیلت اس کا وقت اور اس کی رکعتیں اس کو کیسے پڑھتے ہیں اور اس کو پڑھنے کے فوائد کیا ہیں یاد رکھیں حدیث ِ پاک میں آتا ہے نمازی تہجد نفلی نماز وں کے بعد اور فرض نمازوں کے بعد سب سے افضل نماز ہے اس کی کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ باراں رکعت سنت ہیںیہ نماز ابتدائی اسلام میں ہجرت سے پہلے فرض ہوئی تھی پھر کئی سال کے بعد نفلی ہو گئی آتا ہے سیدہ عائشہ صدیقہ نے فر ما یا

فضیلت نماز شب

جب سورۃ مزمل کا اول حصہ نازل ہوا تو آقا کریم ﷺ اور صحابہ کرام نے قیام کیا یہاں تک ان کے قدم مبارک جو تھےان کے اندر ورم آگیا اور اللہ کریم اس کے خاتمہ کو باراں مہینے تک روک لیا تہجد نماز کی بہت ہی زیادہ فضیلت ہے اس کی فضیلت کا جتنا بھی ذ کر کیا جائے وہ بہت ہی کم ہے ۔ اس کی بہت ہی زیادہ فضیلت ہے ۔ ا س تہجد نماز کی جتنی بھی فضیلتیں بیان کی جائیں اتنی ہی کم ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ نماز بہت ہی خاص ہے کیو نکہ انسان بہت ہی زیادہ نیند کی حالت میں ہوتا ہے اور جب وہ اپنی نیند خراب کر کر ا س کو ادا کر تاہے ۔تو اللہ کی نظر میں بہت ہی زیادہ محبوب بن جاتا ہے اور تہجد کا ہی وہ وقت ہوتا ہے جب اللہ پاک دعائیں بہت ہی جلدی سن لیتا ہے۔ اللہ پاک فر ما تا ہے خود فر ما تا ہے اپنے بندوں سے کہ

تہجد کی نماز کا طریقہ

ہے کوئی مغفرت حاصل کرنے والا ہےکوئی اپنی مصیبتوں کو حل کروانے والا ہے کوئی اپنی خواہشوں کو پورا کروانے والا تو جو شخص جو مسلمان اس وقت میں جاگ رہا ہوتا ہے وہ اس نماز کو ادا کرتا ہے اور اس نماز کو ادا کرنے کے بعد جو بھی دعا مانگتا ہے وہ اللہ پاک ضرور قبول فر ما تے ہیں کیونکہ اللہ پاک کی نظروں میں یہ انسان بہت ہی محبو ب بن جاتا ہےکیونکہ وہ فرض نمازوں کے علاوہ بھی ایک ایسی نماز پڑ ھ رہا ہے جس کو پڑ ھنا بہت ہی مشکل کام ہے اپنی نیند کو خراب کر نا بہت ہی مشکل کا م ہے جیسا کہ اللہ پاک فر ما تے ہیں کہ جو میری رضا کے لیے اپنی زندگی گزارے گا میں اس کی تمام قسم کی مشکلات حل کر دوں گا اور اس کے تمام قسم کے مسائل حل کر دوں گا اور اس کی زندگی میں خوشحالی ہی خوشحالی لے اؤں گا۔

تہجد کی نماز کی رکعتیں

تو ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کو لے کر ہر کام کر یں تا کہ اللہ ہم سے راضی ہو کر ہمیں وہ سب کچھ عطا کر دیں کہ جس کے ہم طلب گار ہیں۔ اللہ پاک ہمیں اس کی رضا کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فر مائیں آمین

نماز تہجد کی فضیلت دعوت اسلامی
نماز تہجد کی فضیلت دعوت اسلامی



Labels:

Monday, January 2, 2023

5+ New Hadees E Qudsi 2023

کشائش رزق کی دعاضرورآزمائیں۔۔۔
hadees e qudsi
hadees e qudsi

رزق کی کشادگی کے لیے تین دعائیں تنگی رزق کی شکایت پر ایک بار مفتی محمد شفیع صاحب رحمة اللہ علیہ نے فرمایا: یہ انبیاءعلیہ السلام کی سنت ہے رزق جتنا مقدر ہوتا ہے اتنا ہی ملتا ہے اس کو بڑھانے کا کوئی خاص وظیفہ نہیں۔ ہاں دعا کرنا چاہیے دعا کرنے سے اللہ جل شانہ سکون دیں گے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کشائش رزق کیلئے ذیل کی دعا مانگا کرتی تھیں۔
اَللّٰھُمَّ اجعَل اَوسَعَ رِزقِکَ عَلَیَّ عِندَکِبَرِ سِنِّی وانقِطَاعِ عُمُرِی۔ ترجمہ: اے اللہ! تو میری روزی کو کشادہ کردے میرے بڑھاپے اور میری عمر کے ختم ہونے تک۔ (فیض القدیر)٭ اَللّٰھُمَّ البُسط عَلَینَا مِن م بَرَکَاتِکَ وَرَحمَتِکَ وَ فَضلِکَ وَرِزقِکَ۔ (الحزب الاعظم)ترجمہ: اے اللہ! آپ ہم پر اپنی برکتوں‘ اپنی رحمتوں‘ اپنے فضل اور اپنے دئیے ہوئے رزق میں فراخی نصیب فرمائیے۔رزق کی تنگی سے حفاظت کا مجرب عملحضرت مولانا شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمة اللہ علیہ نے فرمایا حضرت حاجی امداد اللہ رحمة اللہ علیہ سے منقول ہے کہ جو شخص صبح کو ستر مرتبہ پابندی سے درج ذیل آیة پڑھا کرے وہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا
اور فرمایا کہ بہت مجرب عمل ہے۔اَللّٰہُ لَطِیف م بِعِبَادَہ یَرزُقُ مَن یَّشَآئُ وَ ھُوَ القَوِیُّ اَلعَزِیزُ۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس شخص نے گھر میں داخل ہوکر سورة الاخلاص پڑھی تو اس کے گھر والوں سے اور اس کے پڑوس سے فقر دورہوگیا۔بہترین دعاحضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص روزانہ سو مرتبہ یہ دعاپڑھے:۔ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ المَلِکُ الحَقُّ المُبِینُ۔ (کنزالعمال)تو یہ کلمات اس کیلئے فقروفاقہ سے حفاظت کا ذریعہ ہوں گے
اور قبر کی وحشت و تنہائی میں انسیت کا باعث ہوں گے اور ان کلمات کی برکت سے پڑھنے والا غناء(ظاہری و باطنی) حاصل کرلے گا اور قیامت کے دن وہ ان کلمات کی برکت سے جنت کے دروازے پر دستک دے گا۔“اس حدیث سے معلوم ہوا روزانہ سو بار پڑھنے والے کو چار بہت بڑے بڑے فائدے حاصل ہوں گے ان میں سے ہر فائدہ ایسا ہے جس کا ہر شخص محتاج ہے۔ لہٰذا ہر شخص کو ہر روز اس کی ایک تسبیح پڑھ لینی چاہیے۔ وہ فوائد یہ ہیں:۔٭ فقرو فاقہ اور معاشی تنگی دور ہونا۔٭ قبر کی وحشت دور ہوکر راحت و انسیت حاصل ہونا۔٭ غناءظاہری و باطنی نصیب ہونا۔٭
جنت کے دروازے پر دستک دینے اور جنت میں داخل ہونے کی سعادت ملنا۔برائے خاتمہ قرضجو شخص بعد نماز عشاءاسی جگہ پر جہاں نماز ادا کی ہے سورة النصر 41 دن تک تسبیح برابر بلاناغہ پڑھتا رہے اول وآخر درودشریف گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھے انشاءاللہ تعالیٰ قرض کا خاتمہ ہوگا اور خوشحالی کا دور دورہ ہوگا.. 

Labels: