Hadees In Urdu Jannat Kii Bisharat

Hadees in urdu

ایسی سورت جس کے پڑھنے والے کو رسول اللہ ﷺ نے جنت کی بشارت دی

hadees in urdu
hadees in urdu

یہ مختصر سی سورت قرآن کا ایک بٹا تین ہے ثلث القرآن ہے توحید کا مطلب مکمل اس میں بیان ہوا ہے اور جو آدمی ہر نماز میں پڑھتا ہے آپ نے فرمایا اس پیار و عقیدہ توحید سے اللہ آپ کو جنت دے گا آپ کی خدمت میں اعرابی آیا اور کہا آپ وحی سنائیں آپ نے سورہ اخلاص پڑھی وہ نعرے لگا رہے تھا واہ ہمارے خدا تو تھوڑے سے عمل پر زیادہ ثواب دیتا ہے آپ نے صحابہ کو دیکھا اور پوچھاتم بھی ایسے سمجھتے ہو جیسے یہ اعرابی سمجھ رہا ہے ۔ عبدالرحمٰن

ابن عوف نے کہا میری ایک اونٹنی ہے یہ دو تین دن میں بچہ دے گی ہستی بستی سورہ اخلاص کے اعجاز میں صدقہ دے دی آپ نے فرمایا ضرور دو ۔توحید الوہیت ، رسالت اور آخرت۔ دینِ اسلام کے تین اہم ترین عقائد ہیں۔ سورہ اخلاص ان تین میں سے ایک یعنی توحید، الله سبحانہ و تعالیٰ کی مکمل اور جامع تعریف کرتی ہے اور وحدت ِذات ِمعبود کے اصول تا قیامت طے کرتی ہے۔یہ چار آیات مبارکہ پر مشتمل سورت ادیان باطلہ ، عقائد فرقِ ضالہ کا رد کرتی ہے 

Islamic hadees in urdu

کہ اللّٰہ

وحدہ لا شریک کے سوا تمام معبود باطل ہیں، لغو ہیں، جھوٹے ہیں، لچّر ہیں، سب شیطان کی پھیلائی ہوئی گم راہی اور انسانی خواہشات کی ایجاد ہیں، تخلیق ہیں، صنعت کاری ہیں اور اسی طرح ان کے نام بھی اسی شیطان اور ان کے صنعت کاروں کے دیے ہوئے ہیں، خواہ وہ کسی بھی دور جاہلیت کے ہوں ، زبان وقوم کے ہوں،زمان و مکان کے ہوں، سب شیطان اور گم راہ انسان کے بنائے ہوئے طاغوت ہیں۔قارئین کرام!ذیل میں احادیث مبارکہ کی روشنی میں اس سورت کے فضائل ذکر کیے جاتے ہیں ،تاکہ ہمیں معلوم ہو کہ یہ کیسی عظیم سورت ہے،جس کی صر ف چار آیات کی تلاوت کا ثواب ایک تہائی یعنی 2022آیات کی

تلاوت کے برابرثواب کاہے ،جس سے محبت کرنے والو ں کو ان کی اس محبت کے بدلے جنت اورالله وحدہ لاشریک کی محبت اور دوستی کا سبب ہونے کی بشارت دی گئی ہے۔ایک شخص نے عرض کی: یا رسول الله !میں سورہ ٴاخلاص سے محبت کرتا ہوں۔ آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی محبت تجھے جنت میں داخل کردے گی۔حضرت ابو ہریرہ  سے مروی ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ہر چیز کی کوئی نسبت ہوتی ہے اورالله کی نسبت یہ سورتِ اخلاص ہے۔ حضرت عائشہ  روایت کرتی ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ایک صحابی کو ایک دستے کا امیر بنا کر جہاد کے لیے بھیجا ۔

Hadees sharif in urdu

وہ

ہر نماز میں قرأت کے آخر میں سورہ اخلاص پڑھتے تھے۔ جب وہ واپس لوٹے تو انہوں نے اس کا ذکر نبی کریم صلی الله علیہ وسلم سے کیا۔ آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: اسے یہ خبر دو کہ الله بھی تمہیں دوست رکھتا ہے۔ حضرت انس  فرماتے ہیں کہ ایک انصاری صحابی مسجد قباء کے امام تھے۔ ان کی یہ عادت تھی کہ الحمد کے بعد سورہ اخلاص پڑھتے،پھر اس کے بعد کوئی دوسری سورت یاآیات پڑھتے۔ ہر رکعت میں ان کا یہی معمول تھا۔ لوگوں نے پوچھا کہ آپ الحمد شریف کے بعد اس سورت کو بھی پڑھتے ہیں اور اس کے بعد دوسری سورت کو بھی ، یا تو آپ سورہ اخلاص ہی پڑھا کریں یا پھر اسے چھوڑ کر

دوسری سورت پڑھ لیا کریں ۔ انہوں نے فرمایا:میں تو اسے نہیں چھوڑوں گا۔ اگر تم چاہو گے تو میں نماز پڑھاوٴں گا اور اگر تم ناپسند کرتے ہو تومیں نماز پڑھانا چھوڑ دیتا ہوں ۔لوگ انہیں اپنے میں سب سے افضل سمجھتے تھے اور اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ ان کی موجودگی میں کوئی دوسرا نماز پڑھائے۔ ایک دن نبی کریم صلی الله علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے۔ان لوگوں نے آپ صلی الله علیہ وسلم کے سامنے یہ مسئلہ بیان کیا۔آپ صلی الله علیہ وسلم نے اس صحابی سے پوچھا کہ تم اپنے ساتھیوں کی بات کیوں نہیں مانتے؟تم ہر رکعت میں اس سورت کو پڑھنا لازمی کیوں سمجھتے ہو؟

Hadees e kisa

 اس نے عرض کی: یا

رسول الله !مجھے یہ سورت بڑی پسند ہے ۔ آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: تجھے اس سے یہ پسندیدگی اور محبت جنت میں داخل کردے گی۔ حضرت ابو سعید خدری  فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے کسی کو رات کے وقت بار بار یہ سورت دہراتے ہوئے سنا۔ صبح وہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس کے بارے میں ذکر کیا ۔ شاید اس شخص نے اس سورت کو چھوٹا خیال کیا تھا۔ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قسم ہے مجھے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! یہ تہائی قرآن کے برابر ہے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Hadees in urdu

A Surah whose reader gave the good news of Paradise by the Prophet (peace be upon him)

This short Surah is a division of the Qur'an. He said, "You read Surah Sincerity. He was chanting slogans. Wow, our God gives more reward for a little practice. You saw the Companions and asked," You also think as if it is understandable. "

 Abdul Rehman
Ibn Awf said, "I have a camel. It will give a child in two to three days. He gave charity in the honor of Surah Surah Al -Surah. He said," Must give. " The religion of Islam is the three most important beliefs. Surah Al -Sincerity praises one of these three, ie Tawheed, Allah Almighty, and sets the principle of unity on the Day of Resurrection.

Islamic hadees in urdu

 That Allah
All the gods except the united la -partner are false, false, liars, luxurious, all are the invention of the devil's spread and human desires, creations, industrialists, and thus their names are the same devil and their names. The industrialists are given, whether they are of any ignorance, language of the people, of time and place, all the devils and the gums made by human beings. Readers are in the light of the Hadith below! The virtues of this Surah are mentioned, so that we know what a great Surah, whose only four verses reciting the recitation of the four verses, one -third, 2022 verses.

Hadees sharif in urdu

The recitation is equal to which the lovers have been given the good news of the love and friendship of Paradise and Allah Almighty in return for their love. One person said: O Messenger of Allah! Do The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: His love will make you enter Paradise. Hazrat Ayesha narrates that the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) sent a Companion to jihad as a rich of a squad.
At the end of the recitation in each prayer, Surah was read sincerity. When they returned, they mentioned it to the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him). The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: Give him the news that Allah also loves you. Hazrat Anas says that a Ansari companion was the Imam of the mosque. It was his habit to read Surah Sincerity after praise, then after that he would read other Surahs or verses. This was their routine in every rak'ah. People asked if you read this Surah after praise and then to another Surah, either you should read Surah Sincerity or leave it.

Hadees e kisa

Read another Surah. He said: I will not leave it. If you want, I will pray and if you dislike, I stop praying. People considered them the most superior in themselves and disliked that someone else in their presence should offer another prayer. One day the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) visited him. These people described this problem in front of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him). You asked the Companion, "Why do you not obey your companions?" Why do you consider it necessary to read this Surah in every rak'ah? He said: or
Messenger of Allah! I like this Surah. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: This will make you like this like and love in Paradise. Hazrat Abu Saeed Khadri says that a man heard someone repeating this Surah repeatedly at night. In the morning he came to the service of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) and mentioned it. Perhaps this person considered this Surah small. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: I swear by the one who occupied my life! This is equivalent to a third of the Qur'an. May Allah be supportive of all of us

Top Post Ad

Below Post Ad